انرجی ڈیپارٹمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ

ہفتہ 24 مئی 2025 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انرجی ڈپارٹمنٹ کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اورمیرٹ اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرجی ڈیپارٹمنٹ کے تمام جاری منصوبوں اور آئندہ مالی سال 26-2025میں رکھی جانے والی اسکیموں کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں وزیر توانائی کو تمام متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ اسکیموں کے حوالے سے تمام تر قانونی اور کاغذی کارروائی مکمل کی جائیں۔ اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ، سیکرٹری محکمہ توانائی مشتاق احمد سومرو، پروجیکٹ ڈائریکٹر(ایس ایس ای پی)محفوظ قاضی ، سی ای او(ایس ٹی ڈی سی)سلیم شیخ کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔