ش*توانائی کے شعبے کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری بڑا سنگ میل ہے‘اویس لغاری

ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے تقریباً 7000میگاواٹ بجلی بالکل ہی کم مارجن کی قیمت پر مہیا کرنے کا پلان بنارہے،ورکشاپ سے خطاب

ہفتہ 24 مئی 2025 18:55

?اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری بڑا سنگ میل ہے‘ یہ اقدام خود انحصاری، جدت اور پائیدار ترقی کی طرف اہم قدم ہو گا‘یہ منصوبہ توانائی کے منظرنامے میں تبدیلی سے خود انحصاری اور در آمدار میں کمی کا باعث ہو گا۔یہا ں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں ترقی کے سفر میں اہم جگہ کھڑا ہے۔

جنریشن کپسیٹی میں اضافے ہوا ہے،توانائی کے شعبے میں چیلنجز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،یہ چیلنجز ٹیکنالوجی میں جدت کے کی وجہ سے بھی سامنے آ رہے ہیں،کہا جا رہا ہے کہ سولر انرجی ریوولوشن پاکستان میں کب آئے گی اویس لغاری نے کہا کہ قابل تجدید توانائی انقلاب پاکستان آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

توانائی کے شعبے میں سولر سبسڈی کا بوجھ ہے ہم پر ہے۔پاور سیکٹر میں اس وقت اصلاحات اور پالیسی سازی کیلیے مقامی طور پر تیار کردہ ڈیٹا ڈیش بورڈ اہم حیثیت رکھتا ہے۔

سردار اویس لغاری نے کہا کہ ہم پاور سییکٹر میں مختلف ٹارگٹس اور فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے مخصوص ٹائم فریم ورک مقرر کر رہے ہیں ۔اس فریم ورک کے تحت اور ڈیٹا ڈیش بورڈ کی بدولت فیصلہ سازی کرنے میں آسانی اور درستگی آرہی ہے۔لمز کے تحت انرجی ڈیٹا پورٹل ایک اہم اقدام ہے جس سے ہم سب مستفید ہونگے۔ہم اب ملکی سطح پر ہمارے ایکسپورٹ انڈسٹری کیلیے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے ملک میں موجود تقریباً 7000میگاواٹ بجلی کو بالکل ہی کم مارجن کی قیمت پر مہیا کرنے کا پلان تشکیل دے رہے ہیں۔ این جی سی پاور سیکٹر انڈیجنائزیشن پالیسی کو نافذ کرنے والا پہلا قومی ادارہ ہے اور اس کا سٹریٹجک پروکیورمنٹ ماڈل پہلے ہی مثبت نتائج فراہم کر رہا ہے۔ واپڈا، ڈسکوز، کے الیکٹرک اور سرکاری و نجی بجلی پیدا کرنے والے اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس پالیسی پر عملدرآمد شروع کریں جو کہ نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-27 کا حصہ ہے۔

ورکشاپ کے دوران پاکستان کے پہلے پاور ایکوئپمنٹ مینوفیکچرنگ ڈیش بورڈ کا اجراء کیا گیا۔ یہ ایک رئیل ٹائم ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو لوکلائزیشن پر پیشرفت، وینڈرز کی استعداد کی نشاندہی اور سٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔