سوات ،اسسٹنٹ کمشنر بحرین کی غیر قانونی کان کنی کیخلاف کارروائی ،ایک شخص گرفتار ، جیل منتقل

ہفتہ 24 مئی 2025 21:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)سوات میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین جنید آفتاب نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔کارروائی کے دوران غیر قانونی مائننگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق ایسی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ ماحولیاتی نظام کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :