انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان عبدالسعید نوید کا گڈانی سنٹرل جیل کا دورہ

ہفتہ 24 مئی 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان عبدالسعید نوید نے گڈانی سنٹرل جیل کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے جیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور جیل انتظامیہ سے معلومات حاصل کی۔اس موقع پر انہوں نے جیل کے انتظامات اور قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کا گڈانی سینٹرل جیل کا دورہ کرنے کا مقصد سہولیات کا جائزہ اور مسائل کے حل کرنا تھا،آئی جی جیل خانہ جات نے گڈانی سینٹرل جیل کے کچن، سیلون، اوپن ائیرجم، قیدیوں کے برکوں میں سمیت مختلف یونٹس کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقاتیں کی ۔

انہوں نے قیدیوں کے فلاح وبہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا ۔آئی جی جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ جیلوں کی بہتری اور قیدیوں کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں قیدیوں کی نفسیاتی اور جسمانی صحت کی بہتری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں قیدیوں کو جیل کے اندر مختلف مہارت سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ جیل سے نکل کر مالی طور پر ان کی مدد ہو سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیل کے تمام قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولیات دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :