بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کر لے، علی ظفر

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے‘انٹرویو

اتوار 25 مئی 2025 11:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے یعنی بانی پی ٹی آئی سے بات کر لے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔ اور کہا کہ اسٹیبلشمنٹ چاہے تو خود ان سے بات کر لے۔