اسسٹنٹ کمشنر پتوکی صفائی ستھرائی کا نظام بحال رکھنے میں بری طرح ناکام شہریوں کا احتجاج

اتوار 25 مئی 2025 12:55

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی صفائی ستھرائی کا نظام بحال رکھنے میں بری طرح ناکام شہریوں کا احتجاج شہریوں کاوزیر اعلی پنجاب سے اے سی کی ناقص کارکردگی پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آفس سے چند قدم پر واقع پتوکی کہنہ روڈ دریائے راوی کا منظر پیش کرنے لگا شہریوں کا پیدل گزرنا بھی مشکل ہوچکا ہے ابلتے گٹروں نے شہریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے سیوریج کے ابلتے گٹروں کا گندہ پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہونے لگانماز پڑھنے کیلئے جانے والے شہری بھی مشکلات کا شکار شہریوں نوید بھٹی سمیت سیکڑوں لوگوں نے اے سی پتوکی کو شکایت درج کروائی مگر اے سی پتوکی سعد بن خالد اور سب انجینئر ساجد ، سمیت ایم سی عملے نے کوئی عمل درآمد نہ کیا شہری موذی قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اے سی پتوکی سعد بن خالد اور سب انجینئر ساجدکیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور پتوکی کہنہ روڈ کا سیوریج سسٹم فوری طور پر بحال کروایا جائے ۔