کوہاٹ کے علاقہ بونہ شریف کے قریب حادثہ، 9 افراد زخمی

اتوار 25 مئی 2025 13:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) کوہاٹ کے علاقہ بونہ شریف کے قریب فلائنگ کوچ حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین اور 1 بچی سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے. ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ جواد آفریدی کے مطابق بونہ شریف کے قریب فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے 2 خواتین اور 1 بچی سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ فلائنگ کوچ پشاور سے ٹل جا رہا تھی۔ ایمرجنسی ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ کرادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :