کے یوجی(دستور)کے سالانہ انتخابات :صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیدران اور گورننگ باڈی کے ارکان بلامقابلہ منتخب

کے یوجے کی نومنتخب قیادت اپنی ذمہ داریاں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرے گی اور صحافیوں کی کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،نصراللہ چوہدری/محمدریحان خان چشتی

اتوار 25 مئی 2025 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدیدران اور گورننگ باڈی کے ارکان بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی عطا محمد تبسم کے مطابق 24 مئی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے موقع پر بیشتر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد صدر کے عہدے کے لئے نصراللہ چوہدری اور جنرل سیکریٹری کی نشست پر محمد ریحان خان چشتی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیںجبکہ نائب صدر کی دو نشستوں پر فاروق سمیع اور منصور قریشی، جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پر عبدالرحمن اور اطہرفاروقی ،خازن کی نشست پر زین علی اور سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر اظفروقاص عباسی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق عبدالقادر منگریو،انعم رزاق ،عارف حبیب، عطاالرحمان ،جنید شاہ خدیجہ راٹھور ،شفقت عزیز بھٹی ،ریحان حیدراور صلاح الدین عباسی بلا مقابلہ گورننگ باڈی کے ارکان منتخب ہو گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بی ڈی ایم کی 71 نشستوں پر بھی متعدد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر 71 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

نو منتخب صدر کے یو جے دستور نصراللہ چوہدری اور جنرل سیکریٹری محمد ریحان خان چشتی نے ان پر بھرپور اعتماد کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ کے یوجے کی نومنتخب قیادت اپنی ذمہ داریاں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرے گی اور صحافیوں کی کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والی مجلس عاملہ بلخصوص صدر حامد الرحمن اور جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت میڈیا ورکرز شدید مشکلات کا شکار ہیں جن کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ نو منتخب صدر اور جنرل سیکریٹری نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو کہ انتخابات کا حصہ بنے اور ان کے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لئے۔ نو منتخب باڈی نے الیکشن کے انعقاد پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عطا محمد تبسم , امتیاز نارانجا اور دیگر ارکین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے