Live Updates

پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس پر ملک بھر میں سیمینارز کا انعقاد

اتوار 25 مئی 2025 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتوار کو لاہور سمیت ملک بھر میں ضلعی مقامات پر"قوت اخوت عوام" کے موضوع پر سیمینارزہوئے اور کیک کاٹے گئے۔ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ بھر پور دفاع عوام اور افواج پاکستان کے اتحاد و یکجہتی کا ثمر ہے،اب وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو آگے آنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا نام ہے۔پاکستان عوامی تحریک جامع اصلاحات اور عوامی امپاورمنٹ کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔سیمینار سے راجہ زاہد محمود،سردار عمر دراز خان، ثاقب بھٹی، گلزار حسین شاہ، عارف چودھری، شفاقت مغل، امجد چودھری اور سردار عارف علی نے اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نوراللہ صدیقی نے کہا کہ جمہوریت اختلاف رائے کے احترام اور ادب اختلاف کا نام ہے، افسوس کہ ہم ادب واحترام سے ناواقف ہو چکے ہیں۔

انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری وہ راہنما ہیں جن کی ساری توجہ نوجوانوں کے اخلاق و کردار سنوارنے پر مرکوز ہے، صالح اور باکردار نوجوان پاکستان اور امہ کا محفوظ مستقبل ہیں۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کراچی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے لاہور، میاں ریحان مقبول نے فیصل آباد چک جھمرہ میں سیمینار میں شرکت اور خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور اتحاد و یکجہتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات