اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 8ملزمان گرفتار،اسلحہ،موٹر سائیکلیں برآمد

اتوار 25 مئی 2025 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 8مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ رائونڈز،نقدی اور5موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سمیر،عبد الوہاب،انیل عرف عباس،حسنین،نادر،محمد احسن،حماد اور محمد علی عرف مالیاشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کوبغدادی،کلاکوٹ،نبی بخش،کھارادر اور کلری کی حدود سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کیلئے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :