ژ*کراچی ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا

اتوار 25 مئی 2025 19:00

پ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء)کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن موڑ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ملزمان نے لوٹ مار کی، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی، ٹریفک پولیس موقع پر تماشائی بنی رہی، ملزمان فائرنگ کرتے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے کسی متاثرہ شخص نے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے۔