Live Updates

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے حکام کا سافٹ بال فیڈریشن کے صدر آصف عظیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 25 مئی 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پاکستان فیڈریشن بیس بال (پی ایف بی) کے صدر شوکت جاوید، سیکرٹری سید فخر علی شاہ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی اور پاکستان کی پوری بیس بال فیملی نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کویہاں سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔صدر پی ایف بی اور پاکستان کی تمام بیس بال فیملی سوگوار خاندان سے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات