راولپنڈی میں مسیحی برادری کے تحفظ کیلئے گرجا گھروں میں فول پروف حفاظتی انتظامات

اتوار 25 مئی 2025 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) راولپنڈی میں مسیحی برادری کے تحفظ کے لئے شہر بھر کے گرجاگھروں میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کئے گئے اور430 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :