ذ* سینیٹ کی پٹرولیم اور انسداد غربت کمیٹیوں کے اجلاس آج سوموار کو ہونگے

اتوار 25 مئی 2025 20:25

sاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) سینیٹ کی پٹرولیم اور انسداد غربت کمیٹیوں کے اجلاس آج سوموار کو ہونگے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس چیرمین سینیٹر عمر فاروق کی سربراہی میں آج سوموار کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے سفارشات بھی دی جائیں گی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسداد غربت کا اجلاس سینیٹر محمد عمر گورگیج کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے بنکوں کے انتخاب سمیت دیگر طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔

۔۔۔اعجاز خان