Live Updates

ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ منظور

اتوار 25 مئی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت فیڈ ریشن کی ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی کے اجلاس منعقد ہوئے۔اجلاس میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر سمیت وفاق سمیت چاروں صوبوں سے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی حالیہ کامیابی کی بھرپور ستائش اور سیاسی قیادت کی تعریف کی گئی۔اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے مسائل اورفیڈ ریشن کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے ممبران کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس نے فیڈ ریشن کے موجودہ عہدیداران کی مدت میں ایک سالہ توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی،ممبران ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی نے صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات