Live Updates

- پی ڈی ایم گورنمنٹ میں غیر ضروری تعطل کے شکار لڑم ٹاپ اور شوڑشنگ جاکڑ بابا روڈ کی تعمیر کا ٹینڈر جاری ہوگیا ہے ہمایوں خان

اتوار 25 مئی 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایون خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم گورنمنٹ میں غیر ضروری تعطل کے شکار لڑم ٹاپ اور شوڑشنگ جاکڑ بابا روڈ کی تعمیر کا ٹینڈر جاری ہوگیا ہے۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے ان سڑکوں کی تعمیر بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جائے گی، جس سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

چئیرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق عوامی مفاد کے تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیںگے۔ مذکورہ منصوبے کے تحت دیر لوئر میں مجموعی طور پر 48 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، جن میں سے 20 کلومیٹر سڑکیں تحصیل ادینزئی میں مکمل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

12.7 کلومیٹر طویل لڑم ٹاپ روڈ پر 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جبکہ شوڑشنگ جاکڑ بابا روڈ پر 52کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ٹینڈر دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا اور جلد ہی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔یہ منصوبے نہ صرف علاقے میں زمینی رابطوں کو بہتر بنائیں گے بلکہ مقامی معیشت، روزگار، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بھی مثبت اثرات ڈالیں گے۔ عوام کو بہتر سفری سہولیات، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سیاحت کے فروغ کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات