Live Updates

محمد شعیب نے 37ویں اوجی ڈی سی ایل فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

فائنل میں محمد شعیب نے مزمل مرتضی کو 7-2،2-6 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا

پیر 26 مئی 2025 15:04

محمد شعیب نے 37ویں اوجی ڈی سی ایل فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)محمد شعیب نے 37ویں اوجی ڈی سی ایل فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں محمد شعیب نے مزمل مرتضی کو 7-2،2-6 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

جونیئر انڈر ایٹین سنگل فائنل میں محمد سالار نے خازق عاصم کو7-5 اور 6-3سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔ڈائریکٹر کمرشل ایئر بلیو محمد شفیق، صدر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن ماجد بشیر اور پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح اور رنرز اپ میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات