امریکہ کا اسرائیل سے غزہ میں جامع آپریشن ملتوی کرنے پرزور

مقصد یرغمالیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو مزید وقت دینا ہے،عرب ٹی وی

پیر 26 مئی 2025 15:05

امریکہ کا اسرائیل سے غزہ میں جامع آپریشن ملتوی کرنے پرزور
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) امریکی انتظامیہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنی جامع فوجی کارروائی کو ملتوی کرے اور پٹی کے مختلف حصوں پر تل ابیب کے مسلسل حملوں کے درمیان ہی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی اجازت دے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امریکہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر زمینی کارروائی کا آغاز ملتوی کر دے۔

اس کا مقصد مطلوبہ پیش رفت کے حصول کے لیے یرغمالیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو مزید وقت دینا ہے۔ اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی درخواست میں دو اہم نکات شامل ہیں کہ مکمل پیمانے پر زمینی دراندازی کو ملتوی کیا جائے اور اس وقت جاری محدود فوجی کارروائیوں کے متوازی طور پر مذاکرات کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے۔