Live Updates

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کرکے خوشی ہوئی، ترک صدر

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا،بیان

پیر 26 مئی 2025 15:35

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کرکے خوشی ہوئی، ترک صدر
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی۔وزیرِ اعظم پاکستان کے ذریعے پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، شہباز شریف اور ان کے وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ معیشت، تجارت اور سلامتی پر بات ہوئی۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کے ذریعے پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، شہباز شریف اور ان کے وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ تعالی ہماری یکجہتی اور بھائی چارے کو قائم رکھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات