Live Updates

لڑائی دوماہ جاری رہے گی،فوج کا ہدف 75فیصد غزہ پر کنٹرول ہے ، اسرائیلی میڈیا

پیر 26 مئی 2025 15:38

لڑائی دوماہ جاری رہے گی،فوج کا ہدف 75فیصد غزہ پر کنٹرول ہے ، اسرائیلی ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ مزید دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کا تزویراتی ہدف غزہ کی 75 فی صد زمین پر قبضہ کرنا ہے۔اسرائیلی اخبار نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے غزہ کی پٹی کے تقریبا 20 لاکھ باسیوں کو ان علاقوں کی طرف دھکیلنے کی ضرورت ہو گی جنھیںمحفوظ" قرار دیا گیا ہے۔ ان میں المواصی، مرکزی کیمپ اور غزہ شہر کا وسطی علاقہ شامل ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات