امرتسر،اکالی دل رہنما ہرجیندر سنگھ کو امرتسر میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا

مقتول رہنما کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی تھیں جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو مطلع کیاتھا لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا

پیر 26 مئی 2025 16:36

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے رہنما ہرجیندر سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کوجو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ ہرجیندر سنگھ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اکالی دل کے سینئر لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا نے بتایاکہ مقتول رہنما کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی تھیں جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو مطلع کیاتھا لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا۔