جناح ہائوس حملہ کیس،عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست،دیگر رہنمائوں کی ضمانتوں میں توسیع

پیر 26 مئی 2025 16:36

جناح ہائوس حملہ کیس،عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست،دیگر رہنمائوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9مئی واقعات میں جناح ہاوس حملہ،جلا ئوگھیرا ئو اور کنٹینر نذر آتش کرنے کے درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے بیماری کی بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

(جاری ہے)

عدالت نے عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماوں ندیم عباس بارا، علی امتیاز اور حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتوں میں20 مئی تک توسیع کر دی،ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ سرور روڈ ،تھانہ گلبرگ اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں ۔