گورنر خیبر پختونخوا ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

پیر 26 مئی 2025 16:47

گورنر خیبر پختونخوا   ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران گورنر خیبرپختونخوا کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں سکول بس پر حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت ، قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی سے ملاقات ،بلوچستان اسمبلی کادورہ اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کر یں گے اس کے علاوہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے ۔