Live Updates

سکندر رضا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے : ثمین رانا

شاہین ہماری فیملی کا حصہ ، 4 سال میں 3 ٹرافیاں جیتی ہیں، یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں: میڈیا سے گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 مئی 2025 14:52

سکندر رضا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے : ثمین رانا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مئی 2025ء ) لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ہماری فیملی کا حصہ ہیں، چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں۔
لاہور میں پی ایس ایل ٹین کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثمین رانا نے کہا کہ سکندر رضا کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔

(جاری ہے)

ثمین رانا کا کہنا تھا کہ چھ بج کر پچاس منٹ پر سکندر رضا ایئرپورٹ پہنچے، وہ اکانومی کلاس میں آئے، ان کی کمٹمنٹ قابل تعریف ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے بتایا کہ چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں اور یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سیریز کیلئے شاہین آفریدی نے ریسٹ مانگا تھا تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے۔
ثمین رانا کا کہنا تھا کہ میں ٹرافی شاہین آفریدی اورحارث رؤف کے نام کروں گا۔                                                                                                     
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات