سندھ ہائیکورٹ کی ڈی جی ایس بی سی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلب

پیر 26 مئی 2025 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست پردرخواست گزار کو آئندہ سماعت تک جواب کی ایڈوانس کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 30مئی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا،پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں ڈی جی ایس بی سی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کی تقرری خلاف ضابطہ ہے۔

اسحاق کھوڑو ڈی جی ایس بی سی اے کے عہدے کے لئے مطلوبہ قابلیت نہیں رکھتے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کے عہدے کے لئے انجینئر کی ڈگری ضروری ہے۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی آئندہ سماعت تک جواب کی ایڈوانس کاپی درخواستگزار کو فراہم کریں۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔