متعلقہ حکام مقدمات میں فرانزک رپورٹس کی تاخیرکا مسئلہ حل کریں، لاہور ہائیکورٹ

پیر 26 مئی 2025 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام مقدمات میں فرانزک رپورٹس کی تاخیر کا مسئلہ حل کریں، اپنے ریمارکس میں معزز عدالت نے کہا کہ یہ مسئلہ حکومت نے حل کرنا ہے یا ڈیپارٹمنٹ نے ، ہمیں اس کا حل چاہیے۔ اگر کوئی التوا کی وجہ سے جیل میں بند ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی نے ملزم سید اعجاز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور ڈی جی فرانزک سائنس اتھارٹی ڈاکٹر امجد ذاتی حیثیت میں کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی جی فرانزک سائنس اتھارٹی نے گزشتہ سماعت پر ادارے میں اینالسٹ کی کمی سے عدالت کو آگاہ کیا تھا۔ سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے انہیں اجازت دے دی ہے کہ جتنے اینالسٹس رکھنے ہیں رکھ لیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ ملت پارک نے 2 کلو آئس، ایک کلو افیون 11 گرام چرس کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔