Live Updates

مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، شرجیل میمن

بعض ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں جو عام شہریوں پر بوجھ اور ناقابل قبول ہے،سینئر صوبائی وزیرسندھ

پیر 26 مئی 2025 16:56

مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، شرجیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں جو عام شہریوں پر بوجھ اور ناقابل قبول ہے۔انہوںنے کہا کہ متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مثر کارروائی کریں۔انہوںنے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات