مظفرگڑھ ،سیوریج اور سٹی ڈیویلپمنٹ کےلئے وزیر اعلی پنجاب نے ساڑھے سات ارب روپے کا پیکج منظور کیا ہے،پارلیمانی سیکرٹری

پیر 26 مئی 2025 17:34

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے راولے والا میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا کہ صاف شفاف پانی ہر شہری کا حق ہے۔ الحمدُللّٰہ پہلے سال 7 واٹر فلٹریشن پلانٹ عوام کی سہولت کےلئے مکمل ہو جائیں گے۔

آئندہ سالوں میں کوشش ہوگی اس تعداد کو دوگنا سے بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے تحت پرانے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اپگریڈیشن اور آر او کیا جارہا ہے۔ زیرِ زمین پانی سیوریج کی خستہ حالی کی وجہ سے ناقابلِ استعمال ہے،۔ یہ پلانٹ محلہ راولے والا، قائم والا، غوث کالونی اور بلوچ نگر کے ہزاروں افراد کی آبادی کو پینے کا صاف،شفاف پانی مہیا کرے گا،انہوں نے بتایا کہ سیوریج اور سٹی ڈویلپمنٹ کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے 7.50 ارب روپے کا پیکج منظور کیا ہے،جس سے سیوریج، ٹف ٹائل اور سڑکوں کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں کونسلر صاحبان اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔\378