ساہیوال ،دو کمسن طالب علموں کا اغوا ،مقدمات درج ،بچے بازیاب نہ ہو سکے

پیر 26 مئی 2025 17:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)یہاں سے دو کم سن طالب علموں کو اغوا کر لیا گیا مقدمات درج کرلئے گئے۔چک 88 چھ آرسے دینی مدرسہ کے طالب علم محمد رمضان 15 سالہ کو درس سے واپس گھر آتے ہوئے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چک 9گیارہ ایل میں عبدالغفار بیوپاری کا 13 سالہ بیٹا عدنان علی طالب علم دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے گاؤں کے گراؤنڈ میں گیاواپسی پر نا معلوم ملزموں نے اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس فر یدٹاؤن او رہڑپہ نے دو مقدمات محمد شہباز اور عبدالغفار کی مدعیت میں 363 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا اور نہ ہی دونوں بچوں کا سراغ مل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :