Live Updates

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کی لاہور قلندرز کو مبارکباد

پیر 26 مئی 2025 20:16

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کی لاہور قلندرز کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بڑا ٹارگٹ حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔پی ایس ایل ٹین کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے بڑا ٹارگٹ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

معین خان نے کہا کہ آل راونڈر محمد وسیم کا ان فٹ ہونا ہمارے لیے دھچکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھا ٹورنامنٹ کھیلی،جبکہ حسن نواز کی کارکردگی شاندار رہی، انہوں نے پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا۔معین خان نے کہا کہ آخری تین اوورز میں ہمارے بولرز دباو برداشت نہیں کرسکے۔انہوں نے کوشل پریرا اور سکندر رضا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کیلئے اچھی اننگز کھیلی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات