فیصل آباد، ریلوے روڈ کے سکیورٹی گارڈ نے واردات کی نیت سے دکان میں داخل ہونیوالے چورکو گولیاں مارکر مار ڈالا

پیر 26 مئی 2025 19:55

فیصل آباد، ریلوے روڈ کے سکیورٹی گارڈ نے واردات کی نیت سے دکان میں داخل ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)ریلوے روڈ کے سکیورٹی گارڈ نے واردات کی نیت سے دکان میں داخل ہونیوالے چور کو گولیاں مار کر مار ڈالا‘آن لا ئن کے مطا بق ریلوے روڈ کے سکیورٹی گارڈ محمد قدیر سکنہ 73گ ب گڈیاں کے رہائشی نے بتایا کہ رات کو بسم الله بیرنگ سٹور پر نامعلوم چور دکان میں داخل ہوا، دراز ٹوٹنے کی آواز سن کر سکیورٹی گارڈ نے پولیس اور مالکان عدنان اشرف اور محمد فیصل کو بلا لیا، نامعلوم چور دکان کے اندر کھڑکی سے فرار ہونے لگا تو سکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر نامعلوم چور کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :