Live Updates

پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا

پیر 26 مئی 2025 22:23

پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی ظ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے ہاتھوں کے نشانات سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ کارنامہ ''ہینڈز آف یونٹی'' مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے شرکت کی۔

اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23 اسکولوں اور جامعات کے طلبہ، اور 39 مقامات پر موجود افراد نے اپنی شرکت یقینی بنائی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے پاکستان آڈیٹوریم دبئی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اس ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستانی سفیر برائے یو اے ای فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور 250 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

یہ کامیابی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ایمیریٹس لوز پاکستان اور معروف فنکارہ روباب زہرہ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔اس اقدام نے دنیا بھر کو ایک بار پھر یہ پیغام دیا کہ مذہب، قومیت اور زبان سے بالاتر ہو کر انسانیت اور یکجہتی کو فروغ دینا ممکن ہے۔ہینڈز آف یونٹی مہم نے ثابت کیا کہ مختلف پس منظر رکھنے والے افراد مل کر ایک عظیم مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات