مزید پابندیاں عائد ہوں تب بھی ایران زندہ رہے گا، مسعود پزشکیان

پیر 26 مئی 2025 22:30

مزید پابندیاں عائد ہوں تب بھی ایران زندہ رہے گا، مسعود پزشکیان
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہ بھی ہوں اور مزید پابندیاں عائد کی جائیں تب بھی ایران زندہ رہے گا۔

(جاری ہے)

تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے سے انھوں نے کہا ایسا نہیں کہ اگر وہ ہم سے بات چیت نہ کریں یا پابندیاں لگائیں تو ہم بھوک سے مر جائیں گے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم جینے کا راستہ ڈھونڈ لیں گے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، ایران سے بہت اچھی بات چیت رہی۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں جس سے وہ ناخوش ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہے ہیں۔