انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سالانہ امتحانات کے لیے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے

پیر 26 مئی 2025 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ بروز منگل 3 جون 2025 شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے دوسرے مرحلہ میں کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے اپنے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ بروز پیر 26مئی 2025 سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے اپنے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز وصول کرلیں۔

متعلقہ عنوان :