
اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن،پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین ایم او یو بیرون ملک روزگار کے مواقع کی جانب اہم پیشرفت ہے، چوہدری سالک حسین
پیر 26 مئی 2025 23:05

(جاری ہے)
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ شراکت داری ہمارے نوجوانوں کے لئے حقیقی راستے پیدا کرنے کے بارے میں ہے، ہم ایک فریم ورک کے تحت ٹریننگ اور پلیسمنٹ کو اکٹھا کر رہے ہیں تاکہ پنجاب کے ووکیشنل سنٹرز میں ہنر سیکھنے والے سرکاری، شفاف چینلز کے ذریعے بیرون ملک روزگار تلاش کر سکیں۔
اس ایم او یو کے تحت پی وی ٹی سی جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے لئے تربیتی پروگرام پیش کرے گا جس میں زبان کی تعلیم اور ثقافتی واقفیت شامل ہے،او ای سی ان ٹرینیز کو حکومت سے حکومت کے لیبر موبلٹی پروگرام جیسے کہ ای پی ایس (کوریا)، ٹی آئی ٹی پی اور ایس ایس ڈبلیو (جاپان) کے تحت ملازمت کے مواقع سے منسلک کرکے ان کی مدد کرے گا۔وفاقی وزیر نے ایسے کارکنوں کو تیار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جو نہ صرف تکنیکی طور پر ہنر مند ہوں بلکہ پیشہ ورانہ اور ثقافتی طور پر بھی بیرون ملک زندگی کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ آجر آج ایسے افراد کی تلاش کر رہے ہیں جو مختلف کام کی جگہوں میں خود کو ڈھال سکیں، بات چیت اور ضم کر سکیں۔ انہوں نے افرادی قوت کی ترقی کے لئے مزید مربوط نقطہ نظر کی تعمیر پر وزارت کی وسیع تر توجہ پر بھی زور دیا، قابلیت کو بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے، ضوابط کو ہموار کرنے، اور ترقیاتی تنظیموں و غیر ملکی مشنوں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ صرف ایک اقدام نہیں ہے بلکہ یہ وفاقی اور صوبائی اداروں کی کوششوں کو یکجا کر کے بیرون ممالک بھیجنے کے لئے ایک ایسی افرادی قوت کو تیار کرنا ہے جون فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرے۔انہوں نے نوجوانوں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے تربیت سے لے کر بیرون ملک تعیناتی تک ہر قدم پر ان کی حمایت کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کا دورہ؛ پاکستان اور ایران نے تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیئے
-
سڈنی: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، جولیان اسانج بھی شریک
-
حماس کی جاری کردہ ویڈیو: اسرائیلی یرغمالی اپنی قبر کھودنے پر مجبور
-
چائے کی سرزمین نیپال میں اب کافی کلچر عروج پر
-
مغربی ممالک کے دباؤ پر حکومت نے عمران خان کو کسی خلیجی ملک بھیجنے کی آفر کی، وزیرمملکت کا دعویٰ
-
نوعمرلڑکیوں میں سروائیکل کینسرکی ویکسینیشن کیوں ضروری ہے؟
-
چھپی ہوئی نسل پرستی
-
راولپنڈی کی تباہی میں اسلام آباد کتنا ذمہ دار؟
-
حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
-
انا، انتقام، اکھاڑ پچھاڑ و ماردھاڑ بند نہ ہوئی تو نئے عذاب دستک دے رہے ہوں گے، سعد رفیق
-
اضافی ٹیرف ڈیوٹیوں کے علاوہ لگایا گیا، امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل صنعت میں تشویش کی لہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.