صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے نان اے ایم آئی میٹرز کو جدید تھری فیز اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے،ترجمان

پیر 26 مئی 2025 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں جدت لانے اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے نان اے ایم آئی میٹرز کو جدید تھری فیز اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں خراب یا ناقص تھری فیز میٹروں کی جگہ نئے اے ایم آئی میٹرز لگانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد درست بلنگ، مؤثر نگرانی اور لائن لاسز میں کمی کو یقینی بنانا ہے۔ اے ایم آئی میٹرز کے ذریعے صارفین کی بجلی کے استعمال پر ریئل ٹائم ڈیٹا حاصل کیا جا سکے گا جس سے بلنگ میں شفافیت آئے گی اور بجلی چوری کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔نان اے ایم آئی میٹرز کو جدید تھری فیزاے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کیاجارہاہے، جس کے لئے آپریشن سرکلوں کو 2776جدید اے ایم آئی میٹرز کا اجراء کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :