پ*راولپنڈی شہر کے 10 بڑے چوراہوں پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت

تجاوزات، نو پارکنگ اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے‘سی پی اوراولپنڈی

پیر 26 مئی 2025 19:55

+ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ٹریفک کی روانی کے لئے شہر کے 10 بڑے چوراہوں پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ تجاوزات، نو پارکنگ اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ٹریفک افسران کے اجلاس میں کہی اجلاس میں چیف ٹریفک افسر بینش فاطمہ، ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پیز، سیکٹر انچارج اور دیگر افسران نے شرکت کی سی پی او نے نئے پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز کو مبارک باد دیتے ہوئے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ون وے کی خلاف ورزی اور غلط پارکنگ جیسے مسائل کے حل کے لئے جو بھی سپورٹ درکار ہے فراہم کی جائے گی انہوں نے شہر بھر میں 10بڑے چوراہوں پر اضافی نفری تعینات کر کے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کاروائی کی ہدایت کی سی پی او نے کہا کہ گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ مل کر کریک ڈاؤن کیا جائے، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور ہیلمٹ کے عدم استعمال پر کاروائی کی جائے پچھلے تین ماہ میں پنجاب میں سب سے زیادہ لائسنس راولپنڈی میں بنے جبکہ ٹریفک کے بہاؤ کی مانیٹرنگ کے لئے گوگل میپ اور سیف سٹی کے 1600کے قریب کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے اسی طرح تجاوزات کے خلاف 396 مقدمات درج کر کے 864 مقامات سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :