9 مئی ،عسکری ٹاور حملہ سمیت 3مقدمات کے ایک، ایک گواہ کی شہادتیں قلم بند

ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سمیت دیگر نے جیل میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی

پیر 26 مئی 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں 9مئی کو عسکری ٹاور حملہ سمیت 3مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا۔عدالت نے تینوں مقدمات میں ایک، ایک گواہ کی شہادت قلم بند کرلی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سمیت دیگر نے جیل میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، ملزمان پر گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ کرنے اور جلا گھیرا کا الزام ہے۔دوسری جانب عدالت نے جیل ٹرائل کے تینوں مقدمات کی سماعت 29مئی تک ملتوی کردی۔