اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی حدود میں غیر قانونی/غیر مجاز سوسائٹیز اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا آغاز،پہلے مرحلہ میں کل30یونٹس سیل

پیر 26 مئی 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے/چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد کپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کی حدود میں غیر قانونی/غیر مجاز سوسائٹیز اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون پانچ سمیت اسلام آباد کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا گیا جن میں غیر مجاز عمارتوں/کمرشل آؤٹ لیٹس کو سیل کیا گیا۔ یہ آپریشن سی ڈی اے کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بلڈنگ اینڈ ہاؤسنگ کنٹرول، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سی ڈی اے، آئی سی ٹی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

آج کا پہلا مرحلہ سی ڈی اے آرڈیننس 1960 اور بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 (ترمیم شدہ 2023) کے تحت کیا گیا۔ سیل کی گئی عمارتیں بلڈنگ پلانز کی غیر منظوری، غیرمجاز کمرشل استعمال، تکمیلی سرٹیفکیٹ کے بغیر غیر قانونی قبضے اور متعلقہ جرمانوں/فیسز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قوانین کی خلاف ورزی پر پائی گئیں۔ پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون پانچ میں آپریشن کے پہلے مرحلے میں کل 30 یونٹس کو سیل کیا گیا جن میں 1.

24-ڈی خاص 2. 334-ڈی 3. 335-ڈی گولڈ 4. 333-ڈی بلڈنگ میٹریل سٹور 5. شاہد فیبرکس (335-ڈی) 6. سیمسن (335-ڈی) 7. 336-ڈی ون 8. 337 اور 338-ڈی شاہین کیمسٹ وغیرہ 9. 339-ڈی 10. 4-اے ڈی پی ڈبلیو ڈی (عمر الیکٹرانکس) 11. 4-ڈی پی ڈبلیو ڈی (جونیئر تھریڈ، ڈیلکس وغیرہ) 12. 37-ڈی 13. 36-ڈی فرینڈز گولڈ آرکیڈ 14. 15-ڈی وولٹا بیٹری 15. 34-ڈی اے بی ایل 16. 26-ڈی پی ڈبلیو ڈی (بلال برادرز اور کوپک پینٹس) 17.

29-ڈی مدینہ ٹریڈرز 18. 30-ڈی اویس سینیٹری 19. 23-ڈی ایٹن 20. 24-ڈی 21. 25-ڈی شہاب کیڈ . 22-ڈی عثمان-1 23. 17-ڈی 24. 19-ڈی 25. 20-ڈی فجر آرکیڈ 26. 11-ڈی ونہار رئیل اسٹیٹ 27. 6-ڈی المویٰد 28. 7-ڈی 29. 8-ڈی 30. 9-ڈی مسلم کیش اینڈ کیری شامل ہیں۔ انفورسمنٹ آپریشن اسلام آباد کے بلڈنگ ضوابط کی قانون کے مطابق تعمیل اور ان کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ تمام سیل کئے گئے یونٹس کو پہلے سے وارننگ نوٹسز، شو کاز نوٹسز اور فائنل نوٹسز کے باوجود غیر مطابق پایا گیا۔ سی ڈی اے کے قوانین کے تحت مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک بار پھر آگاہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی حدود میں کسی بھی تعمیر سے قبل قانون کے مطابق سی ڈی اے کے متعلقہ ونگ سے منظوری اور ضروری سرٹیفکیٹس حاصل کریں۔