آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی ذیلی ادارہ جات میں لیڈی انسٹرکٹر کی خالی آسامیاں

پیر 26 مئی 2025 20:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ذیلی ادارہ جات میں خالی آسامیاں لیڈی انسٹرکٹر پی۔ 14 کی دو آسامیاں ضلع بھمبر کے کوٹہ کے خلاف جنوری 2024 میں مشتہر کی گئیں جن پر اہل امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان آسامیوں کے خلاف کل 21 امیدواران نے درخواستیں جمع کروائی ہیں جس پر تحریری و عملی امتحان گزشتہ سال 7 جون کو ضلع بھمبر میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

تحریری و عملی امتحان میں امیدواران کا الگ الگ پاس ہو نا ضروری تھا۔ بعد ازاں تحریری و عملی امتحان میرٹ پر تیار کیا گیا جس میں آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق دو آسامیوں کے خلاف پانچ امیدواران کو انٹرویو کیلئے کال لیٹر جاری کئے گئے جو کہ 23 مئی 2025 کو GCT نیوسٹی میر پور میں منعقد ہوئے۔ اس سے قبل لیڈی انسٹرکٹر بی۔ 14 کی تحریری و ملی امتحان کی میرٹ لسٹ مورخہ 2025-05-16 کو اے جے کے ٹیوٹا کی آفیشل ویب سائیٹ پراپ لوڈ کی گئی۔ انٹرویو میں پانچوں امیدواران سلیکشن کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے اور میرٹ پر آنے والی دو لیڈی انسٹرکٹر ز کو تعینات کیا گیا اور ان کے تقرری کے احکامات اجراء کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :