Live Updates

کسی کیلئے انصاف کے دروازے بند ہونے سے عدم استحکام ہوگا، شبلی فراز

سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں ،اگر سائل کو انصاف فراہم نہ کیا جائے تو یہ زیادتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 26 مئی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کسی کیلئے انصاف کے دروازے بند ہونے سے عدم استحکام ہوگا، سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں اور اگر سائل کو انصاف فراہم نہ کیا جائے تو یہ زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس نے ہمارے بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ کو کمٹمنٹ کی تھی کہ رواں ہفتے عمران خان کی درخواستیں مقرر ہونی ہے، قائم مقام چیف جسٹس نے وعدہ کیا ہے کسی عام آدمی نے نہیں اور قائم مقام چیف جسٹس کے وعدے میں کوئی بات تو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کیلئے انصاف کے دروازے بند ہونے سے عدم استحکام ہوگا، سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں اور اگر سائل کو انصاف فراہم نہ کیا جائے تو یہ زیادتی ہے۔ ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، ہم پریشر ڈالنے کے لیے آتے رہیں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ26ویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے، دونوں جماعتوں نے اپنی سیاست تباہ کر دی ہے، عمران خان کی رہائی ہوتے ہی ان دونوں کی حکومت ختم ہو جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات