تھرپارکر میں 7 دنوں کے دوران گرمی سے 100 سے زائد مور ہلاک

ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر گیا

پیر 26 مئی 2025 20:40

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء)تھرپارکر میں گزشتہ 7 روز میں 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے،علاقہ مکین کے مطابق ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر گیا۔ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور کے مطابق تحصیل مٹھی کے دیہاتوں سے موروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اعجاز تالپور کے مطابق مٹھی کے ایک گاؤں بھیماسر میں ٹیم کو روانہ کیا گیا جو موروں کا علاج کرے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کلائمٹ چینج اور پانی کی کمی سے مور بیمار ہوجاتے ہیں اور پھر مر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرمی موروں کے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے جن کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :