Live Updates

کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی پاکستان و یوم تشکر کا شاندار مظاہرہ

مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں پرجوش نعرے لگائے

پیر 26 مئی 2025 21:00

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں پرامن احتجاجی مارچ اور جلسہ عام منعقد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور کشمیریوں کی حمایت تھا۔

(جاری ہے)

شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف عہدیداران اور رہنماں نے بھرپور شرکت کی، مارچ میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔ مظاہرین کی جانب سے پاکستان اور کشمیر سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا۔مارچ میں پاکستان و کشمیر سے محبت کے نعرے بھی گونجتے رہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات