سکھر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کچے میں آپریشن ، ڈاکو گرفتار

پیر 26 مئی 2025 21:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کچے میں آپریشن کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ میں رستم کچے کے علاقے گاؤں پیارو سعد خانانی، چمن اور کوٹ شاہو میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

دورانِ کارروائی بدنام زمانہ ڈکیت منظور اور ملنگ عرف ملنگو خانا نی کو گرفتارکر لیا گیا۔ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان ھریش کمار نےاپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان متعدد ڈکیتی، چوری کی وارداتوں، پولیس مقابلوں ا ور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

متعلقہ عنوان :