Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی پروقار تقریب، افواج و شہداء کو خراجِ عقیدت

پیر 26 مئی 2025 22:37

پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی پروقار تقریب، ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک و قوم کی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پی پی پی ریاض احسن عباسی اور جنرل سیکرٹری رانا خالد نے افواجِ پاکستان اور قوم کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی قومی سطح پر حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ پارٹی ہمیشہ ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کی، جب کہ میزبانی کے فرائض پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق احمد بلوچی نے انجام دیے۔ جنرل سیکرٹری رانا خالد نے بھی خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

نظامت وسیم ساجد نے کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر مقررین سردار رزاق خان، احتشام جاوید کوہلی، اعجاز رحیم، ارشد تبسم، عدنان بٹ، اور صحافی و اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ،زبیر خان بلوچ سمیت دیگر نے یومِ تشکر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور افواجِ پاکستان و قوم کو شاندار کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر ریاض میں مقیم صحافیوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ شرکاء نے اس تقریب کو قومی ہم آہنگی، اتحاد اور حب الوطنی کی علامت قرار دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات