ایف بی آر نی833ارب کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے انفورسمنٹ عمل مزید سخت کردیا

�ئی کو ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس رات 8بجے تک کھلے رہیں گے، بیان

منگل 27 مئی 2025 03:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)ایف بی آر نے 833ارب کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے انفورسمنٹ کا عمل مزید سخت کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے مالی سال 2024-25ء کے نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 12,334ارب روپے کے حصول کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس مقصد کے تحت اعلان کیا گیا ہے کہ 31مئی بروز ہفتہ ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس رات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر حکام کے مطابق یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس و ڈیوٹی کی وصولی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام علاقائی دفاتر کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ٹیکس قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیلئے نادہندگان کو نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ 31جون تک انفورسمنٹ کے اقدامات میں بھی نمایاں تیزی لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ (جولائی تا اپریل)کے دوران ایف بی آر نے 9,309ارب روپے ٹیکس جمع کیا جب کہ اصل ہدف 12,970ارب روپے تھا۔ اس حساب سے ایف بی آر کو 833ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :