پشاور،باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق

منگل 27 مئی 2025 04:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)پشاور کے علاقے گھڑی حیات خان میں والد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا، باپ نے تنگ آ کر بیٹے پر فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔