سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی تجاوزات مافیا کےخلاف کارروائیاں، 18 افراد گرفتار

منگل 27 مئی 2025 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاورنے کاروروائیاں کرتے ہوئے سٹی سیکٹر میں آپریشن کے دوران 18 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹرز اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :