ٹرمپ نے مجھے ایران سے متعلق نیتن یاہو سے کھلی بات چیت کے لیے بھیجا تھا،امریکی وزیر

منگل 27 مئی 2025 12:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی خاتون وزیر کرسٹی نوئم نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کھلی بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے مجھے خاص طور پر یہاں اس لیے بھیجا ہے کہ میں وزیر اعظم سے بات کروں کہ یہ مذاکرات کیسے چل رہے ہیں۔

یہ کتنا اہم ہے کہ ہم متحد رہیں اور اس عمل کو صحیح طریقے سے چلنے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت ہی کھلی بات چیت تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ نوئم نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم اور اسرائیل ریاست کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا تھا اور غزہ میں اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کو سراہا تھا۔