ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کی تین ارب ڈالر کی گرانٹس پیشہ ورانہ اداروں کو منتقل کرنے پر غور

منگل 27 مئی 2025 12:41

ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی کی تین ارب ڈالر کی گرانٹس پیشہ ورانہ اداروں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسی اور انجینئرنگ ریسرچ گرانٹس سے تین ارب ڈالر کی رقم واپس لینے اور اسے امریکہ میں پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کو فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان کے یہ تبصرے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس وقت سامنے آئے جب ان کی انتظامیہ کو یونیورسٹی کو غیر ملکی طلبہ کو داخلہ دینے سے روکے ہوئے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت گزرا ہے۔ یہ ٹرمپ کی امریکی تعلیمی اداروں پر کچھ حکومتی کنٹرول حاصل کرنے کی غیر معمولی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :